ٹیکسٹائل ٹیرف کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے، مشیر تجارت

    ٹیکسٹائل ٹیرف کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے، مشیر تجارت

  



اسلام آباد(آئی این پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ مارچ میں ٹیرف اور بجٹ تجاویز دیں گے،ٹیرف کے سلسلے میں 26سیکٹرز کے نمائندوں سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئی ہیں، ٹیکسٹائل ٹیرف کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے، نیروبی میں ہونے والی کانفرنس میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، افریقہ نے یورپی یونین کی طرز پر یونین بنانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس میں وقت لگے گا،ہم روانڈا میں کامن ویلتھ کانفرنس میں جائیں گے، افریقہ کو دعوت دیں گے کہ پاکستان میں کانفرنس کریں، پاکستان افریقہ تجارت کا حجم 1.2ارب ڈالر ہے،دونوں ممالک کے درمیان میں انجینئرنگ انڈسٹری کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔

مشیر تجارت

مزید : علاقائی