راولپنڈی، 13ماہ کی بچی میں پولیووائرس کی تصدیق
راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی کے علاقے گرجا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، متاثرہ بچی کو پولیو ویکسین کے قطرے نہیں پلائے گئے۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق گرجا کے علاقے میں پولیو وائرس کا متاثرہ کیس سامنا آیا ہے جس میں 13 ماہ کی بچی عائشہ بی بی کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، عائشہ کو ایک بار بھی پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے جبکہ پولیو سمیت دیگر ویکسینیشن بھی نہیں کروائی گئی۔محکمہ صحت کے مطابق پولیو کیس کے بعد کل سے گرجا یونین کونسل میں دوبارہ پولیو مہم شروع کی جائے گی، ساڑھے 12ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔
پولیو وائرس تصدیق