سپریم کورٹ رجسٹرار اعتراضات کیخلاف پرویز مشرف کی اپیل پر سماعت آج پھر ہو گی
اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ رجسٹرار اعتراضات کے خلاف پرویز مشرف کی اپیل پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی مصروفیت کے باعث(آج) منگل تک ملتوی کر دی گئی۔پرویز مشرف نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ گرفتاری دینے تک مشرف کو اپیل کا حق نہیں۔اس کے بعد پرویز مشرف نے رجسٹرار آفس اعتراض کیخلاف ان چیمبر اپیل کر رکھی ہے جو اب (آج) منگل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
سماعت آج پھر