کوئٹہ، سلنڈر دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی

    کوئٹہ، سلنڈر دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی

  



کوئٹہ (آئی این پی) مغربی بائی پاس پر گودام میں سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مغربی بائی پاس پر گودام میں گزشتہ رات ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور متعد زخمی ہو گئے تھے۔ رات گئے دھماکا اس وقت ہوا جب ایل پی جی لوڈ کی جارہی تھی۔وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء اللہ لانگو نے ایل پی جی ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد کی موت کی تصدیق کی۔واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے۔جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشوں کو بی ایم ڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ صوبائی وزیرداخلہ ضیاء اللہ لانگو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

کوئٹہ سلنڈر دھماکہ

مزید : علاقائی