کیماڑی واقعہ،سندھ حکومت کا لواحقین کو معاوضہ دینے کا فیصلہ

کیماڑی واقعہ،سندھ حکومت کا لواحقین کو معاوضہ دینے کا فیصلہ

  



کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کیماڑی واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کافیصلہ کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کے مطالبے پر سندھ حکومت نے معاوضے کے لئے فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں۔ڈپٹی کمشنر غربی کو کیماڑی میں زہریلی گیس سے جاں بحق افراد کے کوائف جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وزیراعلی مرادعلی شاہ انکوئری رپورٹ آنے پر صورتحال اور معاوضے کا اعلان کرینگے۔

مزید : صفحہ اول