اسحاق ڈارآمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، شریک ملزم سعید احمد کی مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور

      اسحاق ڈارآمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، شریک ملزم سعید احمد کی مستقل ...

  



اسلام آباد(آئی این پی) احتساب عدالت میں اسحاق ڈارآمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران شریک ملزم سعید احمد خان کو عدالتی ریلیف مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اسحاق ڈارآمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر نادر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم سعید احمد خان کی عدالتی حاضری سے مستقل استشنی کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سعید احمد خان کو متعدد امراض کا سامنا ہے۔عدالت نے سابق صدرنیشنل بنک سعید احمد خان کو مستقل استثنیٰ دینے کی درخواست منظور کر لی تاہم نیب تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل نہ ہو سکی، احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔

ڈار آمدن کیس

مزید : علاقائی