جعلی اکاؤنٹس کیس، غیر قانونی پلاٹس کی الاٹمنٹ کا معاملہ پر ضمنی ریفرنس میں شریک تمام ملزمان کو نوٹسز
اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں غیر قانونی پلاٹس کی الاٹمنٹ کا معاملہ پر ضمنی ریفرنس میں شریک تمام ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ پیر کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف تفتیشی افسر مستنصر حسین اور وکیل صفائی ارشد تبریز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ملزم حسین لوائی کواڈیالہ جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔وکیل صفائی کی جانب سے ضمنی ریفرنس کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی گئی۔عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر ضمنی ریفرنس کی کاپی وکیل صفائی کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں عدالت نے ضمنی ریفرنس میں شریک تمام ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے،کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
نوٹسز جاری