نواب ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی

  نواب ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 35سالہ عثمان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیاجبکہ ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق باٹا پور میں مسلح ڈاکو عثمان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ 20 کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے، گارڈن ٹاؤن میں ڈاکوشہری سمیر کے گھر میں گھس کر 8لاکھ روپے،پرائز بانڈ اورزیورات لوٹ کر فرارگئے،سول لائن میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوسہیل اور فیملی سے 1لاکھ 70 ہزار کی نقدی و زیوارات۔ مصری شاہ میں ذوالفقار سے 2لاکھ 50کی نقدی و زیورات، نواں کوٹ سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو غفار سے 80 ہزار،لٹن روڈ پر طاہر سے 35ہزار نقدی موبائل فون، سرور روڈ پر صابر سے ڈاکو 18ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے،جوہر ٹاون، فیکٹری ایریا سے گاڑیاں، شفیق آباد،اقبال ٹاؤن اور گلبرگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید : علاقائی