پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

  پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزموں میں سے ایک کو رات گئے گرفتار کر لیاتفصیلا ت کے مطابق ملزم حصبان بٹ، محمد عمر اور حسن کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی تھی۔سی سی پی او ذوالفقار حمید کے حکم پر ایس پی کینٹ کی نگرانی میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ایک ملزم محمد عمر گرفتارکرلیاپولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے باقی دونوں ملزمان بھی جلد پکڑے جائیں گے۔جبکہ ملزم محمد عمر کے مطابق ویڈیو 5 سال پرانی ہے حقائق باقی ملزموں کی گرفتاری اور تفتیش میں سامنے آئیں گے۔

، سی سی پی او ذوالفقار حمید کی ایس پی کینٹ فرقان بلال اور پولیس ٹیم کو شاباش۔

ملزم گرفتار

مزید : علاقائی