لاہور پولیس کے اہلکاروں کیلئے نئی ریٹائرمنٹ پالیسی جاری

    لاہور پولیس کے اہلکاروں کیلئے نئی ریٹائرمنٹ پالیسی جاری

  



لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کے ملازمین کیلئے نئی ریٹائرمنٹ پالیسی جاری، سی سی پی او نے ریٹائرمنٹ پر پنشن کے اجرا میں رکاوٹوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ریٹائرمنٹ سے ایک سال پہلے تمام ضروری کاغذی کارروائی مکمل کر لی جائے۔ ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل ملازمین کو ایک ماہ کی چھٹی ملے گی تاکہ وہ پنشن کیس مکمل کرا سکیں۔

،سی سی پی او نے تجویز کی منظوری دے دی۔

، انہوں نے ایس ایس پی ایڈمن کو ریٹائرمنٹ کے زیرالتوا کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ریٹائرمنٹ والے دن ہی ملازمین کو پینشن بک جاری کی جائے گی، کیپٹن (ر) ملک لیاقت نے ویلفیئر برانچ سے زیرالتوا کیسز کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال لاہور پولیس کے 108 ملازمین ریٹائر ہوجائیں گے۔ نئی پالیسی سے پنشنرز کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے مسائل سے چھٹکارا ملے گا۔

مزید : علاقائی