شاہدرہ میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ سے 2افراد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ماچس فیکٹری کے قریب دو گروپوں میں جھگڑا ہوا مسلح افراد کی فائرنگ سے اکمل اور سرور گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔
جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔