بادامی باغ میں نوجوان کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) بادامی باغ کے علاقہ کھوکھر روڈ کے قریب تیس سالہ نوجوان کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ تیس سالہ وحید موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے افراد نے سر میں گولی ماری اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے نوجوان کی لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے بھجوا دی ہے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے ورثاء سے رابطہ کیا جا رہا ہے پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر کسی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم اصل حقائق ملزمان کی گرفتاری کے بعد معلوم ہوں گے۔
قتل