کارکردگی جائز ہ اجلاس

  کارکردگی جائز ہ اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرول کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوا ن نے کی۔
، اجلاس میں ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر شائستہ ندیم، ریجنل ایس پیز، ضلعی ڈی ایس پیز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پرپی ایچ پی کی شاہرات پر 2019 کا سال 2018 کی کارکردگی سے تقابلی جائزہ لیا گیا،اجلاس کے ایجنڈا میں کارکردگی، آڈٹ، ویلفئیر، ڈسپلن اور سڑکوں پر ہونے والے جرائم و حادثات کی رپورٹس شامل تھیں،اجلاس میں تمام ریجنل ہیڈز نے اپنے ریجن کی سالانہ کار کردگی پر پریزنٹیشن دی جبکہ پی ایچ پی فورس کی کارکردگی، ٹریفک حادثات کی روک تھام اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ہونے والے اقدامات بھی تفصیلی طور پر زیر بحث آئے،اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد ریجن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے ہدایت کی کہ دیگر ریجن بھی اسی طرز پر اپنی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوا ن نے افسران کو ہدایات جاری دیتے ہوئے کہاکہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق پی ایچ پی کے افسرو اہلکارشاہرات پر مسافروں کی سہولت اور تحفظ کیلئے”مددگار فورس “کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیں تاکہ شہریوں اورپولیس کے درمیان تعاون کی فضا بہتر سے بہتر ہوسکے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پٹرولنگ ٹیمیں پوسٹوں کی بیٹ میں جرائم کی روک تھام کے لیے موثر گشت کریں زیادہ سے زیادہ ناکہ بندی کریں، چیکنگ کریں اور لوگوں کو اپنی موجودگی کا احساس دلائیں اس سے جرائم پیشہ افراد کے حوصلے پست ہوں گے اور لوگو ں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو گا۔شاہرات پر حادثات کی روک تھام کے لیے چالان اور مقدمات کی شرح بڑھائیں لیکن ساتھ یہ بھی احتیاط کریں کے پبلک تنگ نہ ہو نہ ہی کوئی بوگس کاروائی ہو. ہائی ویز پر ڈکیتی کی واردات روکنے کے لیے موثر گشت کریں اور ناکہ بندی کریں۔شاہرات پر پبلک کی حفاظت کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر کاروائیاں کریں۔صوبائی سرحدوں کے ساتھ ملحقہ اضلاع میں سمگلنگ کو روکنے کے لیے ناکہ بندی اور گشت کو موثر بنائیں۔شجرکاری مہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ صدقہ جاریہ ہے لہذا پبلک کے تعاون سے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔کرپشن پر بات کرتے ہوئے کہا کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔مزید ریجنل ہیڈز کو حکم دیا کہ ڈیوٹی میں غفلت ہر گز برداشت نہ ہو گی۔ پوسٹوں پر نفری کی حاضری یقینی بنائی جائے۔تمام ریجنل ہیڈزاور ضلعی افسر اپنے اپنے علاقہ جات میں سرپرائز وزٹ میں تیزی لائیں۔

مزید :

علاقائی -