سمجھوتہ ایکسپریس پرسوار حکمران نظام نہیں بدل سکتے،جان رمضان

    سمجھوتہ ایکسپریس پرسوار حکمران نظام نہیں بدل سکتے،جان رمضان

  



لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پنجاب کے سینئر نائب صدر جان محمد رمضان نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس پرسوار حکمران نظام نہیں بدل سکتے۔انہیں ملک وقوم سے زیادہ اپنا اقتدار اور اتحاد بچانے میں دلچسپی ہے۔حکمران ٹولے نے نام نہادتجربات کے نام پرریاستی نظام کومزید بگاڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے منفی طرزسیاست کی نحوست سے پاکستان پراندھیراچھاگیا ہے۔

متعدد سیاسی تنازعات میں الجھی پی ٹی آئی کاعدلیہ کیخلاف ایک نیا محاذ کھولنا ناقابل فہم ہے۔پی ٹی آئی نے نیاپاکستان بنانے کی آڑ میں مادروطن کاحلیہ بگاڑدیا۔مرکز اورسندھ سمیت صوبوں میں مافیا زکوسرکاری سرپرستی حاصل ہے۔ حکمران طبقہ مہنگائی سے متاثر نہیں ہوتا،یہ آدم خور بھوت توبیچارے عوام کو چباتا ہے۔ وہ اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔ جان محمد رمضان نے مزید کہا کہ نااہل حکمران ملک میں تھوک کے حساب سے بحران پیداکر رہے ہیں۔پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی میں سے کسی جماعت کی قیادت دیرینہ مسائل پرقابوپانے کیلئے سنجیدہ نہیں،پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے درمیان جاری بلیم گیم نے عوام کواقتدار کے ایوانوں سے متنفر اورمضطرب کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران پارٹیوں سے بیزار پاکستانیوں کا صدارتی نظام کی طرف دیکھنا ان کی ضرورت ہے۔حکمران پارٹیاں ایک دوسرے کونیچادکھاتے د کھاتے خود عوام کی نگاہوں سے نیچے گرگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکز سمیت چاروں صوبائی حکومتوں نے عوام کااعتماد کھودیا ہے،ملک میں انتخاب نہیں بے رحم احتساب ناگزیر ہے۔حکمران مسلسل ڈیڑھ برس سے قوم کے ساتھ بھونڈا مذاق کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے سرپرملک میں بحران پیداکرنے کاجنون سوار ہے،بیچارے عوام کومہنگائی کے ہنٹرمارے جارہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4