سونامی ملین ٹری پروگرام پر خراج تحسین کی قرارداد اسمبلی میں پیش
لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق پنجا ب اسمبلی کا یہ ایوان سونامی ملین ٹری پروگرام شروع کر نے پر حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہے.۔
یہ ایوان قراردیتا ہے کہ سونامی ملین ٹری پروگرام سے پنجاب سے آلودگی کا خاتمہ ہوگا اور جنگلات وجنگلی حیات کو تحفظ فراہم ہو گا. سونامی ملین ٹری پروگرام وقت کا تقاضا ہے.ہم سب کو جنگلات کے فروغ اور تحفظ کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے