سٹرنگز کی شاندارپرفارمنس، مداحوں کے دل جیت لئے

سٹرنگز کی شاندارپرفارمنس، مداحوں کے دل جیت لئے
 سٹرنگز کی شاندارپرفارمنس، مداحوں کے دل جیت لئے

  



لاہور(فلم رپورٹر) پاپ روک بینڈ سٹرنگز کی گزشتہ شب مقامی ہوٹل کے لان میں سالٹ آرٹس لائیو میوزک میں لائیو پرفارمنس، بے صبری سے منتظر مداحوں کے ہجوم نے لیجنڈ بینڈ کا پرجوش استقبال کیا۔ یاد رہے کہ کانسرٹ کلچر کے فروغ میں سٹرنگز بینڈ کا کردار نمایا ں رہاہے، اور بینڈ نے ملک میں بڑے اور چھوٹے دونوں ہی پیمانوں پر اس کلچرل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ روز پرفارمنس میں بینڈ نے ڈرم کی بیٹ اور گٹار کے سروں پرنہ صرف نئے بلکہ پرانے گانوں کا مجموعہ پیش کیا،فارمنس میں بینڈ کے نئے ریلیز البم 30کے نئے گانے بھی شامل تھے، ساحل پر پیش بینڈ کی پرفارمنس نے حاضرین ماحول کو مزید دلکش بنادیا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ بینڈ گزشتہ تیس سالوں سے پاکستانی میوزک کے افق پر جلوہ گر ہے، یہ بینڈ کنسرٹ اور دیگر مقامات پر اب بھی اسی طرح اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہے۔

مزید : کلچر