اداکاری کو پرستاروں نے ہمیشہ سراہا، ذوالقرنین حیدر

اداکاری کو پرستاروں نے ہمیشہ سراہا، ذوالقرنین حیدر
 اداکاری کو پرستاروں نے ہمیشہ سراہا، ذوالقرنین حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارذوالقرنین حیدر نے کہاکہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اسے میرے پرستاروں نے پذیرائی دی اور یہی میرے لئے ایوارڈ ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں عنقریب ایک ویب ٹی وی لانچ کررہا ہوں جس میں لوگوں کو منفرد دیکھنے کو ملے گا۔ ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ مجھے کسی حکومتی ایوارڈ کی خواہش نہیں کیونکہ میرا اصل ایوارڈ میرے پرستاروں کی محبت ہے اور میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس کو شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے اور میں اسی طرح سے محنت سے کام کرتارہوں گا۔

مزید :

کلچر -