سپرنگ کلچرل فیشن شوکیلئے ماڈل آڈیشن شروع

    سپرنگ کلچرل فیشن شوکیلئے ماڈل آڈیشن شروع
     سپرنگ کلچرل فیشن شوکیلئے ماڈل آڈیشن شروع

  



لاہور(فلم رپورٹر)سپرنگ کلچرل فیشن شوکے لئے ماڈل آڈیشن شروع کردیا گیا۔ ”سپرنگ کلچرل فیشن شو“ کا انعقاد سکائی ریمپ اور نیلو پروڈکشن 29 فروری کو مقامی ہال میں کررہی ہے جس کے آرگنائزرنوید خان اور شاہد مرزاہیں۔گذشتہ روز نیلو پروڈکشن کے آفس میں ماڈلز کا آڈیشن شروع کردیا گیا جن میں نئے ماڈل لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ایونٹ آرگنائزر نوید خان نے بتایاکہ اس فیشن شومیں نیو ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع یا جارہاہے آج آڈیشن میں آنے والے لڑکے لڑکیوں میں سے 22 ماڈلز کو فائنل کرلیا گیا۔شاہد مرزا نے کہاکہ اس سے قبل بھی ہم نے اپنے فیشن شوزمیں نیو ٹیلنٹ کو متعارف کروایا ہے۔

جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر فیشن انڈسٹری میں اپنا نام بنایا۔نوید خان نے مذید بتایاکہ 28 فروری کو اس شوکی فائینل ریہرسل کی جائے گی اور 29 فروری کو ریمپ واک ہوگا اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے نامور بھنگڑا کنگ شاہد سونو بھی اس ریمپ پر اپنی بھنگڑوں کے ساتھ دھماکے دار انٹری کریں گے۔

مزید : کلچر