عمر شریف کی صاحبزادی کے انتقال پر ریما خان کا اظہار افسوس

عمر شریف کی صاحبزادی کے انتقال پر ریما خان کا اظہار افسوس
 عمر شریف کی صاحبزادی کے انتقال پر ریما خان کا اظہار افسوس

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ و ماڈل ریما خان نے مزاحیہ اداکار عمر شریف کی بیٹی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ریما خان نے اپنے انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ عمر شریف کی بیٹی حیرا کی موت کی المناک خبر سے بہت دلبرداشتہ ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ حرا ایک حیرت انگیز روح اور ایک پیاری نوجوان لڑکی تھی۔ اتنی کم عمر میں اس کی موت ناقابل تصور ہے،۔ عمر اور ان کے اہل خانہ کے لئے خدا سے میری دعا ہے کہ وہ ان کو یہ بہت بڑا نقصان برداشت کرنے کے لئے صبر اور طاقت عطا کرے اور خدا اس کی روح کو سلامت رکھے۔

مزید : کلچر