معروف گلوکارہ فیری چوہدری دوبئی روانہ ہو گئیں

معروف گلوکارہ فیری چوہدری دوبئی روانہ ہو گئیں
 معروف گلوکارہ فیری چوہدری دوبئی روانہ ہو گئیں

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ فیری چوہدری دوبئی روانہ ہو گئیں۔ گلوکارہ فیری چو ہدری نے بتایا کہ وہ دوبئی میں ایک میوزیکل شومیں دبنگ انٹری دینے روانہ ہو رہی ہیں اس دوران وہ اپنے ویڈیو سونگ کی ریکارڈنگ بھی کریں گی۔جس کے لیئے انہوں نے اپنا گانا”نظارے دوبئی دے“ ریکارڈ کرویاہے اس گانے کا میوزک بھی عریبک دیاگیا ہے اس گانے کا ویڈیو وہ دوبئی سے واپسی پر اپنے پرستاروں کے لئے سوشل میڈیا پر ریلیز کریں گی انہیں یقین ہے کہ ان کا یہ گانا شائقین میں بہت مقبول ہو گا۔

فیری چوہدری نے بتایاکہ ان کے اس گانے میں عرب ماڈلز پرفارم کرینگی۔فیری چوہدری نے مذیدبتایاکہ پندرہ روز اس دورے میں وہ اپنے ا س گانے کے ساتھ ساتھ دوآڈیو اور بھی مکمل کریں گی انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار اس گانے کو سراہیں گے۔

مزید : کلچر