عمران خان کی کابینہ صرف گالی کی سیاست کر رہی ہے، نیئر بخاری

عمران خان کی کابینہ صرف گالی کی سیاست کر رہی ہے، نیئر بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہاہے کہ موجودہ وزیر اعظم اقتدار ختم ہونے کے فوری بعد ملک سے فرار ہو جائیگا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہاکہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، عمران خان کی کابینہ صرف گالی کی سیاست کر رہی ہے،عمران حکومت نے اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے نیب قوانین میں تبدیلی کی، انہوں نے کہاکہ صحافت کے شعبے نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، عمران حکومت کی سوشل میڈیا پر مخالفت پر حکومت پابندیاں لگانے جا رہی ہے۔

نیئر بخاری