2030تک35 فیصد بجلی آبی وسائل سے حاصل ہوگی،عمر ایوب

2030تک35 فیصد بجلی آبی وسائل سے حاصل ہوگی،عمر ایوب

  



اسلام آباد(آئی این پی) وزیرتوانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ماحول دوست قابل رسائی سستی توانائی سب کا حق ہے، بجلی کے نرخ وقت کے ساتھ ساتھ کم کررہے ہیں، توانائی شعبے میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرتوانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ حکومت نے توانائی کے شعبے کوخصوصی اہمیت دی ہے، ملکی معیشت اورترقی کا دارومدارتوانائی کے شعبے سے ہے، وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ آج75فیصدبجلی درآمدشدہ ایندھن سے بن رہی ہے، توانائی کے وسائل کے حصول کیلئے بھاری زرمبادلہ استعمال ہورہا ہے،عمر ایوب خان نے کہا 2025 تک25 فیصد اور 2030تک 35 فیصد بجلی آبی وسائل سے حاصل ہوگی، ان اقدامات سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مستحکم ہوگی۔ توانائی کے شعبے کی بہتری کیلئے نئی انرجی پالیسی لارہے ہیں، توانائی شعبے میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

عمر ایوب خان

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر