گرین لائن کی تکمیل میں آٹھ ماہ کا وقت درکار،گورنر سندھ

گرین لائن کی تکمیل میں آٹھ ماہ کا وقت درکار،گورنر سندھ

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ کہتے ہیں کراچی میں وزیراعظم جلد پانچ وفاقی منصوبوں کا افتتاح کرینگے تاہم گرین لائن پراجیکٹ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا۔ انہوں نے پی ایس ایل کا ذکر بھی کیا۔کراچی کے گرین لائن منصوبے کی تکمیل میں مزید آٹھ ماہ کا وقت لگے گا، گورنر سندھ نے بتا دیا۔ ڈیف ریچ سکول آمد پر عمران اسماعیل کہنے لگے کہ کراچی میں پانچ وفاقی منصوبوں کا افتتاح وزیراعظم کرینگے جس کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔گورنر سندھ نے پی ایس ایل کا بھی ذکر کیا، کراچی کنگز کا سپورٹر ہوں،لاہور قلندرز کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ کیماڑی سانحہ میں زہریلی گیس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

گورنر سندھ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر