مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت ...
مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ مریم نواز نے نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے،مریم نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ والد کی طبیعت سخت خراب ہے ،والد علاج کیلئے بیرون ملک ہیں تیمارداری کیلئے جانے کی اجازت دی جائے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور