بھارتی سرزمین پر ٹرمپ کاپاکستان کے اقدامات کو سراہنا خوشگوار تبدیلی ہے،آپ امید نہیں یقین رکھیں امریکی صدرپاکستان آئیں گے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

بھارتی سرزمین پر ٹرمپ کاپاکستان کے اقدامات کو سراہنا خوشگوار تبدیلی ہے،آپ ...
بھارتی سرزمین پر ٹرمپ کاپاکستان کے اقدامات کو سراہنا خوشگوار تبدیلی ہے،آپ امید نہیں یقین رکھیں امریکی صدرپاکستان آئیں گے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی سرزمین پر ٹرمپ کاپاکستان کے اقدامات کو سراہنا خوشگوار تبدیلی ہے،پاکستانی ٹیررازم سے ٹورازم کی طرف بڑھ چکا ہے،پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزریز تبدیل ہورہی ہیں،آپ امید نہیں یقین رکھیں امریکی صدرپاکستان آئیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ بھارت میں ہیںاور نئے معاہدے ہو رہے ہیں،مگرآج بھارت میں مودی کیخلاف احتجاج ہو رہا ہے،شہریت کے قانون کے خلاف عوام احتجاج کررہے ہیں،اپوزیشن نے صدر ٹرمپ کے اعزاز کی تقریب میں شرکت سے منع کردیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت میں دفعہ 144 کانفاذ ہورہا ہے،206 روز سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن ہے،کشمیریوں کے بنیادی حقوق معطل ہیں،جنیوا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بات ہو رہی ہے،یورپی یونین میں مسئلہ کشمیر پر تشویش کااظہار کیا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ کامزید کہناتھا کہ آپ امید نہیں یقین رکھیں امریکی صدرپاکستان آئیں گے،بھارتی سرزمین پر ٹرمپ کاپاکستان کے اقدامات کو سراہنا خوشگوار تبدیلی ہے،پاکستانی ٹیررازم سے ٹورازم کی طرف بڑھ چکا ہے،پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزریز تبدیل ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئسولیشن کااظہار آج ہوگیا،والدین کا ردعمل فطری ہے،بچوں سے متعلق تشویش فطری عمل ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دیکھا ہے ان حالات میں پاکستان کیلئے بہتر کیا ہے،پاکستان کے بچوں کیلئے بہتر حکمت عملی کیا ہونی چاہئے،ہمیں پاکستان کا ہربچہ ہر شہری عزیزہے،قوم دیکھ رہی ہے کوروناوائرس کا مسئلہ سنگین ہے،انہوں نے کہاکہ ہزاروں کی تعداد میں زائرین ایران جاتے ہیں،زائرین سے درخواست ہے کچھ دنوں کیلئے محتاط ہوجائیں ،ہمیں جذبات نہیں سمجھداری سے آگے بڑھنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اطمینان رکھیں پاکستان کوروناوائرس سے محفوظ ہے،کوروناوائرس سے متعلق100 ٹیسٹ نیگٹیو آئے ہیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد