سیشن کورٹ کراچی،وفاقی وزیر فیصل واڈا کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست خارج

سیشن کورٹ کراچی،وفاقی وزیر فیصل واڈا کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست خارج
سیشن کورٹ کراچی،وفاقی وزیر فیصل واڈا کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست خارج

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فیصل واڈا کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست خارج کردی گئی،سیشن کورٹ کراچی نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست خارج کی،ایس ایچ او میٹھادر نے رپورٹ سیشن کورٹ کراچی میں جمع کرادی۔

پولیس نے رپورٹ میں کہاہے کہ فیصل واڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مستردکی جائے ،جس سیکشن کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی وہ لاگو نہیں ہوتیں ،محکمہ قانون سے بھی مشاورت کی گئی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی