کرونا وائرس ، چین میں وہ جانور جن کو بطور خوراک استعمال کرنے اور تجارت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین نے کورونا وائرس پھیلنے کا سبب بننے والے جنگلی جانوروں کی تجارت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی اعلیٰ قانون ساز کمیٹی نے چین میں تمام تر وائلڈ لائف کی تجارت اور انہیں بطور خوراک استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے پر آج غور کیا جس کے بعد ان جانوروں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، چین میں ان جانوروں کو ہی قاتل کورونا وائرس کے پھیلنے کا اہم سبب قرار دیا جارہا ہے۔
چین کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی اعلیٰ قانون ساز کمیٹی نے یہ تجویز حکمران جماعت نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کی تھی جس نے اب اس کی منظوری دے دی ہے۔تجویز میں کہا گیا تھا کہ جنگلی جانوروں کے کھانے پر مکمل طور پابندی عائد اور غیر قانونی جنگلی جانورں کی تجارت پر کریک ڈاو¿ن کیا جائے۔
چینی محکمہ صحت کے حکام نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر ووہان کی مارکیٹ سے پھیلا جہاں جنگلی جانوروں کو خوراک کے طور پر فروخت کیا جاتا ہے۔چین میں پراسرار کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 2 ہزار 592 تک جا پہنچی ہے جبکہ 77 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔