کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں،ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت

کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں،ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت
کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں،ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت عامر اکرام نے کہاہے کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت عامر اکرام کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیاگیا ،اجلاس میں پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین بھی شریک ہوئے،اجلاس میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی غور کیاگیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت عامر اکرام نے کہاکہ ڈاکٹر ظفرمرزاکی قیادت میں تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے،پاک ایران سرحد اورہوائی اڈوں پر سکریننگ یونٹ قائم کئے گئے ،کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر اکرام کا مزید کہناتھا کہ ہوائی اڈوں پر ابتک 23 ہزار سے زائد مسافروں کی سکریننگ ہوئی،کوئٹہ میں بھی کروناوائرس ٹیسٹ کی تشخیص کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد