پارلیمانی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کیلئے فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،قاسم سوری

پارلیمانی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کیلئے فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ...
پارلیمانی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کیلئے فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،قاسم سوری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہاہے کہ دنیا میں ووٹ کاسٹ کرنے کے جدید طریقے متعارف ہو چکے ہیں ،ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسا انتخابی نظام لائیں جس میں غلطی کی گنجائش نہ رہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سپریم کورٹ پہنچ گئے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہاکہ دنیا میں ووٹ کاسٹ کرنے کے جدید طریقے متعارف ہو چکے ہیں ،ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسا انتخابی نظام لائیں جس میں غلطی کی گنجائش نہ رہے ۔ان کاکہناتھا کہ پارلیمانی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کیلئے فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد