’زندگی رکتی ہوئی،تھکتی ہوئی۔۔۔‘ماہرہ خان شاعری کرنے لگیں

’زندگی رکتی ہوئی،تھکتی ہوئی۔۔۔‘ماہرہ خان شاعری کرنے لگیں
’زندگی رکتی ہوئی،تھکتی ہوئی۔۔۔‘ماہرہ خان شاعری کرنے لگیں

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکاری کی دنیا میں منفرد مقام حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اب شاعری بھی کرنے لگیں۔ سوشل میڈیا پر متحرک ماہرہ اس بار ٹویٹر پر کی گئی شاعری کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

زندگی کے نشیب و فراز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان لکھتی ہیں کہ

زندگی ۔۔۔

رکتی ہوئی۔۔۔

سمٹی ہوئی۔۔۔۔

سمٹی ہوئی۔۔۔

الجھی ہوئی۔۔۔

تھکتی ہوئی ۔۔۔

زندگی۔۔۔

ماہرہ خان کے شاعرانہ ٹویٹ کو دوہزار سے زیادہ لوگ لائک کرچکے ہیں۔جبکہ سیکڑوں نے ری ٹویٹ کیا۔

ماہرہ خان کی شاعری سے اداسی محسوس ہورہی تھی جس پران کے مداحوں نے امیدافزالائنیں پوسٹ کرکے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو حوصلہ دینے کی کوشش۔

آزاد کاسترو نامی شخص نے لکھا کہ

زندگی۔۔۔۔۔

مسکراتی ہوئی

ہنستی ہوئی

کھلکھلاتی ہوئی

راستہ بناتی ہوئی۔۔۔

زندگی

ایس آئی ایم نامی صارف نے مشہور زمانہ شعر لکھا

زندگی زندہ دلی کا نام ہے

مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں

بلال ظفر نے لکھا

زندگی۔۔۔۔

سجتی ہوئی۔۔۔

سنورتی ہوئی۔۔۔

کٹتی ہوئی۔۔۔

تڑپتی ہوئی ۔۔۔

زندگی

ماہرہ خان کی ٹویٹ کے جواب میں ایک اور صارف زین العابدین نے لکھا کہ

زندگی۔۔۔

چلتی ہوئی۔۔۔

کھلتی ہوئی۔۔۔

سلجھتی ہوئی۔۔۔

لڑتی ہوئی۔۔۔

زندگی۔۔۔

ماہرہ خان کی پوسٹ پر شاعری کا یہ سلسلہ شاید ان کے اگلے ٹویٹ تک جاری رہے گا۔

مزید : تفریح