وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی تصدیق کردی

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی تصدیق کردی
وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی تصدیق کردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی عہدے سے مستعفی ہو گئے،افتخار درانی نے ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی تصدیق کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیاتھا جس کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 47رہ گئی ،ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام موجود نہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کابینہ میں 25 وفاقی وزرا، 4 وزراءمملکت شامل ہیں جبکہ5 مشیر اور 13 معاونین خصوصی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔افتخار درانی سے وزیراعظم آفس میں موجود آفس بھی واپس لے لیا گیا۔واضح رہے کہ افتخار درانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تھے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان بھی کہہ چکی ہیں کہ افتخار درانی مستعفی ہو چکے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد