’میٹرک کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایااور پھر تین ماہ تک اسے۔۔۔‘انتہائی افسوسناک خبر

’میٹرک کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایااور پھر تین ماہ تک اسے۔۔۔‘انتہائی ...
’میٹرک کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایااور پھر تین ماہ تک اسے۔۔۔‘انتہائی افسوسناک خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور سے چند کلومیٹر کی دوری پر واقو ضلع قصور میں درندہ صفت افراد نے میٹرک کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ اس دورا ن اس کی ویڈیو بھی بنائی اور پھر اس ویڈیو کی وجہ سے بلیک میل کرکے تین ماہ تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔


نجی ٹی وی جیونیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ میٹرک کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا یہ واقعہ گلبرگ کالونی قصور میں پیش آیا ہے۔ جہاں 17سالہ (ث)کو مبینہ طور پر بلیک میل کرکے تین ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

پولیس کے مطابق ملزم جاوید اور اس کے دو ساتھیوں نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پتہ چلنے پر لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان لڑکی کو بلیک میل کرکے 3 ماہ زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور اس کی ویڈیو بھی بنائی، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 شامل تفتیش ہیں۔