پنجاب حکومت کیخلاف بیان فوادچودھری کی رخصتی کی نشاندہی ہے،طلال چودھری

پنجاب حکومت کیخلاف بیان فوادچودھری کی رخصتی کی نشاندہی ہے،طلال چودھری
پنجاب حکومت کیخلاف بیان فوادچودھری کی رخصتی کی نشاندہی ہے،طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ فواد چودھری کا بیان پنجاب حکومت کے خلاف ہے، فوادچودھری نے پنجاب حکومت اورڈاکٹرز کوجھوٹا قراردیا،پنجاب حکومت کیخلاف بیان فوادچودھری کی رخصتی کی نشاندہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ فواد چودھری کا بیان پنجاب حکومت کے خلاف ہے، فوادچودھری نے پنجاب حکومت اورڈاکٹرز کوجھوٹا قراردیا،ان کا کہناتھا کہ فوادچودھری نوازشریف کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں ،طریقہ کار کے مطابق نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں ۔
ان کا کہناتھا کہ فوادچودھری پنجاب حکومت سے ذاتی حساب برابر کرناچاہتے ہیں،ایسے بیانات دے کر ان کا وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا ارمان پورا نہیں ہوگا،پنجاب حکومت کیخلاف بیان فوادچودھری کی رخصتی کی نشاندہی ہے۔