’’نواز شریف کا رپورٹس نہ بھجوانے کا مطلب ہے کہ پنجاب حکومت کے ٹیسٹ مشکوک تھے‘‘

’’نواز شریف کا رپورٹس نہ بھجوانے کا مطلب ہے کہ پنجاب حکومت کے ٹیسٹ مشکوک ...
’’نواز شریف کا رپورٹس نہ بھجوانے کا مطلب ہے کہ پنجاب حکومت کے ٹیسٹ مشکوک تھے‘‘

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا برطانیہ سے رپورٹس نہ بھجوانے کا مطلب ہے کہ پنجاب حکومت کے ٹیسٹ مشکوک تھے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آخر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جارہیں، بظاہر اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں ہونے والے ٹیسٹ پاکستان میں کیے گئے میڈیکل ٹیسٹ سے مختلف ہیں اور برطانوی ڈاکٹرز نواز شریف کو شدید بیمار قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے جو میڈیکل ٹیسٹ کروائے وہ مشکوک تھے، ان حالات میں پنجاب حکومت کو ایک انکوائری بٹھانی چاہے جو محکمہ صحت، لیبارٹری اور ڈاکٹر صاحبان کی شریف خاندان سے ملی بھگت کے معاملے کا جائزہ لے اور عوام کے سامنے مکمل حقائق رکھے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد