سکھر میں لینڈنگ کے دوران طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھل گیا اور پھر۔۔پریشان کن خبر آ گئی

سکھر میں لینڈنگ کے دوران طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھل گیا اور پھر۔۔پریشان کن ...
سکھر میں لینڈنگ کے دوران طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھل گیا اور پھر۔۔پریشان کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی آئی اے کی سکھر لینڈ کرنے والی فلائٹ کے لینڈنگ کے دوران اچانک ہنگامی اخراج کا دروازہ کھل گیا جس کے باعث مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے سکھر آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 631 لینڈ کرنے جارہی تھی کہ اس دوران طیارے کے ہنگامی اخراج کا دروازہ اچانک سے کھل گیا جس کے باعث طیارے میں سوار مسافروں نے خوف سے چیخ و پکار شروع کر دی تاہم پائلٹ نے طیارے کو سنبھالتے ہوئے نہایت مہارت کے ساتھ محفوظ طریقے سے لینڈ کروایا اور اس دوران کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا ۔انتظامیہ نے لینڈنگ کے دوران دروازہ کھلنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال پاکستا ن انٹر نیشنل ایئرلائنس کی فلائٹ میں ایک خاتون نے غلطی سے جہاز کا پچھلا دروازہ کھول دیا تھا جس کے باعث طیارے سے 37 افراد کو آف لوڈ کرنا پڑ گیا تھا ۔جس کے باعث مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز کو سات گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

مزید :

قومی -