انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال،سعودی حکومت بے سہارے کا سہارا بن گئی

انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال،سعودی حکومت بے سہارے کا سہارا بن گئی
انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال،سعودی حکومت بے سہارے کا سہارا بن گئی

  



مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعوی حکومت نے ایک ضعیف اور بے سہارا شخص کا سہا را بنتے ہوئے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کسی شخص نے مکہ مکرمہ میں واقع ایک نجی ہسپتال کے باہر جھونپڑی میں رہنے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ضعیف شخص کیسے تنہا اور لاوارث اپنی زندگی کے شب و روز گزار رہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی نے اس کا نوٹس لے لیااورتحقیقات کیلئے ایک ٹیم وہاں روانہ کردی۔ تحقیقاتی ٹیم نے مکمل معلومات حاصل کیں اور وزارت کو رپورٹ جمع کروائی کہ واقعی اس شخص کا کوئی ولی وارث نہیں ہے اسی لئے وہ یوں دربدرہوکر اپنی زندگی کے شب و روزگزار رہا ہے۔رپور ٹ میں یہ تجویز بھی شامل کی گئی کہ ا س معمر شخص کیلئے قیام و طعام کا انتظام کرایا جائے۔

رپورٹ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد وزارت محنت نے فوری طور پر بزرگ شخص کو ایک فلاحی تنظیم کے تعاون سے عارضی قیام کے لئے قریبی ہوٹل میں منتقل کیا۔ وزارت محنت کا کہنا ہے کہ اس شخص کو مستقل طور پر اولڈ ہوم منتقل کردیا جائے گا تاہم اس سے پہلے طبی معائنے اور دیگر اقدامات مکمل ہونے تک وہ ہوٹل میں ہی قیام پذیر رہیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا