شراب برآمدگی کیس ،شرجیل میمن سمیت چارملزموں پر فرد جرم عائد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے شراب برآمدگی کیس میں شرجیل میمن سمیت چارملزموں پر فرد جرم عائد کردی،شرجیل میمن سمیت ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکارکردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی نے 18 مارچ کو کیس کے گواہوںں کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن ودیگر کیخلاف مبینہ شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے شرجیل میمن سمیت چار ملزموں پر فردجرم عائد کردی،شرجیل میمن سمیت ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکارکردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی نے 18 مارچ کو کیس کے گواہوںں کو طلب کرلیا،واضح رہے کہ شرجیل مین و دیگر کیخلاف کراچی کے درخشاں تھانے میں مقدمہ درج ہے۔