سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان انتقال کر گئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جماعت اسلامی کے رہنما اور کراچی سے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان طویل عرصہ سے علیل تھے اور آج وہ 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ، وہ 2001 سے2005 پانچ تک کراچی کے ناظم رہے جس دورانہوں نے کراچی کی ترقی کیلئے کئی اہم اور بڑے منصوبے مکمل کیے ۔
نعمت اللہ خان یکم اکتوبر 1930 کو اجمیر میں پیدا ہوا اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں ماسٹرز کیا جبکہ کراچی یونیورسٹی سے لاءکی ڈگری حاصل کی ، وہ پیشہ کے لحاظ سے وکیل تھے جبکہ اس کے علاوہ وہ پاکستان کی بڑی این جی او الخدمت فاونڈیشن کے چیئرمین بھی رہے ۔