ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت،ایف آئی اے کا سری لنکا سے بھی کیس شواہد حاصل کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت،ایف آئی اے کا سری لنکا سے بھی کیس ...
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت،ایف آئی اے کا سری لنکا سے بھی کیس شواہد حاصل کرنے کا فیصلہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں سری لنکا سے بھی کیس شواہد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ایف آئی اے نے ملزم معظم اور خالد شمیم کاسری لنکا سے سفری ریکارڈ مانگ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ نے شواہد کے حصول کیلئے سری لنکن حکومت کو خط لکھ دیا،وزارت خارجہ نے سری لنکن حکومت سے خط و کتابت پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

حکام وزارت خارجہ کاکہناہے کہ امید ہے کچھ دنوں میں سری لنکن حکومت شواہد فراہم کردے گی،ایف آئی اے برطانوی حکومت سے بھی شواہد حاصل کرچکی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد