ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اورحکومت کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، صاف انکار

ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اورحکومت کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، صاف ...
ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اورحکومت کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، صاف انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اور حکومت کے درمیان بجلی کے بلوں کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔ ٹیکسٹائل ملز مالکان نے بجلی کے یکمشت بھجوائے گئے بقایاجات ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اپٹما رہنمائوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو کو آگاہ کردیا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر کی ملیں جلد بند کردی جائیں گی۔
اپٹما کے مطابق 12 ماہ کے بقایا جات بل یکمشت بھجوا دیئے گئے ہیں، کروڑوں روپے کے اضافی بل ادا نہیں کر سکتے، یہ وزارت توانائی و پٹرولیم کا ظلم ہے، ان حالات میں ملیں نہیں چل سکتیں، اس سے دس لاکھ مزدور بے روز گار ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارجزکی وصولی کی بنا پر تمام ملوں کو 40 فی صد اضافی بل بھیج دیے گئے ہیں اور فی یونٹ قیمت 12 کے بجائے 20 روپے وصول کی جا رہی ہے۔ٹیکسٹائل ملز مالکان کی جانب سے اضافی ٹیرف کو مسترد کردیا گیا ہے۔