اداکارمیکال ذوالفقار کی وہ خواہش جو ادھوری رہ گئی

اداکارمیکال ذوالفقار کی وہ خواہش جو ادھوری رہ گئی
اداکارمیکال ذوالفقار کی وہ خواہش جو ادھوری رہ گئی

  



کراچی (ویب ڈیسک) اداکارمیکال ذوالفقار نے کہا ہے کہ دوران تعلیم نوعمری سے ہی پاکستان ایئر فورس میں شمولیت کا خواہش مند تھا تاہم شوبز میں آنے کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میکال ذوالفقار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم ”شیر دل“ میں فائٹر پائلٹ کا کردار ادا کر کے جو سکون ملا اس کا تصور کوئی بھی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جیمز بانڈ کا کردار بہت پسند ہے اورمیری خواہش ہے کہ میں کسی فلم میں یہ کردار بھی ادا کروں۔ واضح رہے کہ میکال ذوالفقار کی فلم شیر دل میں میکال ذوالفقار کو پاک فضائیہ کے پائلٹ کے طور پر دکھایا گیا ہے جس میں جنگ کے دوران بھارتی طیارے پاکتان میں داخل ہوتے ہیں تو پاک فضائیہ کے طیارے انہیں مار گراتے ہیں۔

مزید : تفریح