جج ویڈیو سکینڈل کیس،ایف آئی اے نے چالان انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کردیا

جج ویڈیو سکینڈل کیس،ایف آئی اے نے چالان انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کردیا
جج ویڈیو سکینڈل کیس،ایف آئی اے نے چالان انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ایف آئی اے نے چالان انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے ملزمان رضا خان کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جج ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی ،ایف آئی اے نے انسداددہشتگردی عدالت میں چالان پیش کردیا،عدالت نے ملزمان رضا خان کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا،عدالت نے ملزم میاں طارق کی میڈیکل رپورٹ جیل سپرنٹنڈنٹ سے طلب کرتے ہوئے سماعت6 مارچ تک ملتوی کردی۔