مندی کے بادل مزید گہرے ، چند گھنٹوں میں سٹاک مارکیٹ میں کتنا پوائنٹس کی کمی ہوئی؟ جانئے

مندی کے بادل مزید گہرے ، چند گھنٹوں میں سٹاک مارکیٹ میں کتنا پوائنٹس کی کمی ...
مندی کے بادل مزید گہرے ، چند گھنٹوں میں سٹاک مارکیٹ میں کتنا پوائنٹس کی کمی ہوئی؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی بازار حصص کی گرتی صورتحا ل کو سنبھالا نہ مل سکا۔سٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی شدید کساد بازاری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کاروبار کے ابتدائی دو تین گھنٹوں میں ہی 100انڈیکس ایک سو سے زائد پوائنٹس تک نیچے گرگیا۔


تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ سٹاک مارکیٹ میں دن کا آغاز39143سے ہوا جس کے بعد انڈیکس نیچے گرتا چلا گیااور449.98 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38,693.02تک گرگیا۔ اگرچہ اس کے بعد صورتحال نسبتا بہتر ہوئی تاہم اب تک 100انڈیکس39ہزار کی سطح دوبارہ کراس نہیں کرسکااور اس وقت بھی 38,809.98پر ٹریڈ کررہا ہے۔


گزشتہ روز بھی سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی چھائی رہی تھی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کھلنے کے چند منٹ بعد ہی شدید مندی کا شکار ہوگئی تھی۔پیر کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40229 پر تھا تاہم ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی چار سو سے زائد پوائنٹس گرگئے جس کے بعد یہ سلسلہ جاری رہا اوراب تک ہنڈرڈ انڈیکس میں1169 اعشاریہ44 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

سٹاک مارکیٹ میں خریدار نہ ہونے کے سبب شدید کساد بازاری رہی اورسرمایہ کاری میں کمی کے باعث انڈیکس انحطاط پذیری کا شکار رہا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پیر کو کساد بازاری کے باعث سرمایہ کاروں کے 150ارب روپے ڈوب گئے تھے۔

مزید :

بزنس -