عمر اکمل کے خلاف انکوائری شروع ، کونسے میچ میں فکسنگ ہونا تھی ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

عمر اکمل کے خلاف انکوائری شروع ، کونسے میچ میں فکسنگ ہونا تھی ؟ بڑا دعویٰ ...
عمر اکمل کے خلاف انکوائری شروع ، کونسے میچ میں فکسنگ ہونا تھی ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے کھلاڑی عمر اکمل کے خلاف فکسنگ کے معاملے میں انکوائری شروع کر دی گئی ہے ، عمر اکمل نے پہلے میچ میں تین جگہ سپاٹ فکسنگ کرنا تھی ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ عمر اکمل کے موبائل فون ، لیپ ٹاپ ، آئی پیڈ فرانزک کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں ، کھلاڑی کے خلاف ثبوت موبائل فونز میں موجود ہیں جس کیلئے پیغامات کا فرانزک کیا جائے گا ۔فرانز ٹیسٹ کے بعد ہی حتمی چارج شیٹ تیار کی جائے گی ، چارج شیٹ فرانزک رپورٹ اور اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات کے تحت ہو گی ۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی تقریب سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو معطل کر دیا تھا جس کے باعث وہ پی ایس ایل میں بھی حصہ نہیں لے پائے ۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دوران انکوائری وہ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر اکمل نے اینٹی کرپشن یونٹ کو دیئے گئے بیان میں بکی سے ملاقات کا اعتراف کر لیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ ان کی بکی سے ایک نجی محفل کے دوران ملاقات ہوئی ۔پاکستان کرکٹ بور ڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو ٹیلی فون پر دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ بھی مل گیا تھا ، بکی نے عمر اکمل سے ملاقات کی تھی جس کی تصویر اور ویڈیو بھی اینٹی کرپشن کے پاس موجود ہیں ، ان ٹھوس شواہد کے ہاتھ لگنے پر ہی عمر اکمل کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update