شریف فیملی کی اتفاق شوگر مل کے گودام پر چھاپہ ، کتنی چینی برآمد کی گئی ؟ حیران کن خبر آ گئی

شریف فیملی کی اتفاق شوگر مل کے گودام پر چھاپہ ، کتنی چینی برآمد کی گئی ؟ حیران ...
شریف فیملی کی اتفاق شوگر مل کے گودام پر چھاپہ ، کتنی چینی برآمد کی گئی ؟ حیران کن خبر آ گئی

  



احمد پور شرقیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )شریف فیملی کی اتفاق شوگر ملز پر چھاپے کے دوران 40 ہزار چینی کی بوریاں برآمد کر لی گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ کے اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق چیمہ نے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز بہاولپور زبیر عباسی سمیت دیگر متعلقہ حکام کے اہلکاروں کے ہمراہ اتفاق شوگر ملز کے گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے چالیس ہزار چینی کی بوریاں برآمد کر لی گئیں ہیں ۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی ،اتفاق شوگر ملز کے مالک سابق وزیراعظم نوازشریف کے کزن میاں جاوید شفیع ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر نے اتفاق شوگرملز کے گوڈاﺅ ن کو سیل کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے رپورٹ ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوزب سعید کو جمع کروا دی ہے ۔

انگریزی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوزب سعید نے اتفاق شوگر ملز کی انتظامیہ کو 25 فروری کو اپنا موقف دینے کیلئے طلب کیا ہے ۔

مزید : قومی