سات سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا

سات سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا
سات سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(ویب ڈیسک) چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج فریال ضیاءمفتی نے سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو عمر قید ساڑھے دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔

روزنامہ جنگ کے مطا بق علاقہ بالا گڑھی کے ملزم ہارون نے 22اپریل 2017کو سات سالہ پڑوسن کو جنسی تشدد کانشانہ بنایاجس کا مقدمہ تھانہ شہبازگڑھی میں دفعہ376اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ53کے تحت درج کیاگیا۔ مقدمہ کی سماعت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج فریال ضیاءمفتی کی عدالت میں مکمل ہوئی۔

ملزم کا جرم ثابت ہونے پر ا سے عدالت نے عمر قید اورپچاس ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔