صرف عوام کی فلاح چاہتاہوں،اپنی تشہیرنہیں،وزیراعظم عمران خان یوٹیلیٹی سٹورز پر اپنی تصاویرلگانے پر برہم،فوری ہٹانے کاحکم

صرف عوام کی فلاح چاہتاہوں،اپنی تشہیرنہیں،وزیراعظم عمران خان یوٹیلیٹی سٹورز ...
صرف عوام کی فلاح چاہتاہوں،اپنی تشہیرنہیں،وزیراعظم عمران خان یوٹیلیٹی سٹورز پر اپنی تصاویرلگانے پر برہم،فوری ہٹانے کاحکم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی سٹورز پر اپنے تصاویر لگانے کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر فوری ہٹانے کا حکم دیدیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی سٹورز پر اپنی تصاویر لگانے کا نوٹس لے لیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے اپنی تصاویر لگائے جانے پرسخت برہمی کااظہار کیا ،وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی سٹورزپر لگائی گئی اپنی تصاویر فوری ہٹانے کا حکم دیدیا،وزیراعظم نے کہاکہ مقصدصرف عوام کی فلاح ہے اپنی تشہیرکسی صورت نہیں چاہتا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد