سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل اعتراضات سمیت مقرر کرنے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل اعتراضات سمیت مقرر کرنے کا حکم ...
سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل اعتراضات سمیت مقرر کرنے کا حکم دیدیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل اعتراضات سمیت مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں رجسٹرار اعتراضات کیخلاف پرویز مشرف کی چیمبر اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال نے رجسٹراراعتراضات کیخلاف اپیل پر سماعت کی،جسٹس عمر عطابندیال نے پرویز مشرف کی اپیل اعتراضات سمیت عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دیدیا،جسٹس عمر عطابندیال نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ 3 رکنی بنچ اعتراضات پر فیصلہ کرے گا ۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد