مریم نواز کی ملک سے باہر جانے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت،ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا

مریم نواز کی ملک سے باہر جانے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت،ہائیکورٹ ...
مریم نواز کی ملک سے باہر جانے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت،ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کی ملک سے باہر جانے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا،جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ ہم اس کیس میں اٹارنی جنرل کو سننا چاہتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں مریم نواز کی ملک سے باہر جانے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ پنجاب حکومت نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کو مستردکردیا ہے،اگرضمانت میں توسیع نہیں ہوتی تو مریم کیسے جا سکتی ہیں ،وکیل مریم نواز نے کہاکہ مریم نواز آزادشہری ہیں ہم چاہتے ہیں ان کی سفری پابندیوں پر فیصلہ چاہتے ہیں۔

عدالت نے کہاکہ اس معاملے اٹارنی جنرل کو سننے چاہتے ہیں ،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل سے پوچھ کربتائیں کب آسکتے ہیں ،عدالت نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور