ثابت ہوگیا پنجاب حکومت سیاسی انتقام اورضد میں اندھی ہوچکی،شہبازشریف کی نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کی مذمت

ثابت ہوگیا پنجاب حکومت سیاسی انتقام اورضد میں اندھی ہوچکی،شہبازشریف کی ...
ثابت ہوگیا پنجاب حکومت سیاسی انتقام اورضد میں اندھی ہوچکی،شہبازشریف کی نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کی مذمت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے نوازشریف کی درخواست ضمانت سے متعلق پنجاب حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ثابت ہوگیا پنجاب حکومت سیاسی انتقام اورضد میں اندھی ہوچکی ہے، سیاسی انتقام کی بنا پر اپنے فیصلے کیخلاف فیصلہ دیا۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے پنجاب حکومت کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت کا فیصلہ سیاسی انتقام کا ثبوت ہے ،اسی پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کی رپورٹ پر دستخط کئے تھے،انہوں نے کہاکہ فیل ہوجانے والوں کے پاس صحت پر سیاست کے سوا کچھ نہیں ،حکمرانوں کے چھوٹے پن کا احساس تھا اس لئے عدالت گئے تھے،نوازشریف کے علاج معالجے کی تمام رپورٹس جمع کرائی گئیں ۔

شہبازشریف کامزید کہناتھا کہ ثابت ہوگیا پنجاب حکومت سیاسی انتقام اورضد میں اندھی ہوچکی ہیں ،سیاسی انتقام کی بنا پر اپنے فیصلے کیخلاف فیصلہ دیا،ان کاکہناتھا کہ علاج کسی بھی انسان کا بنیادی انسانی و قانونی حق ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد